اہم خبریں

عمران خان کیس،خاتون جج کو دھمکی دینے کےمعاملہ پر سماعت

آباد(اے بی این نیوز) ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں
خاتون جج کو دھمکی دینے کےمعاملہ پر سماعت ہو ئی
عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی
دوران سماعت عمران خان کے وکلاء نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کی استدعا کر دی
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ان سے سیکورٹی واپس لینے کے متعلق ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے ہیں،

جج نے ریمارکس دیئے کہ سرکار کی طرف سے ابھی کوئی پیش نہیں ہوا انکی طرف سے دیکھتے ہیں کیا کہا جاتا ہے،

وکیل عمران خان نے کہا کہ میں ابھی ہائیکورٹ جا رہا ہو،

جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ بےشک چلے جائیں آپ کے دلائل تو آگئے ہیں،

کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کے لیے وقفہ کر دیا گیا

متعلقہ خبریں