لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جاتا ہے، پاکستان سپر لیگ میں خوب رونقیں لگیں اور شاندار مقابلے ہوئے، لوگ جوق در جوق پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے پہنچے، پی ایس ایل فائنل میں لوگ ٹکٹیں خریدنا چاہتے تھے لیکن جگہ نہیں تھی، غنی انسٹیوٹ آف کرکٹ میں بچوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے، پی ایس ایل میں بھی یہاں سے دو بچے کھیلے
