لاہور(نیوزڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا۔ اس طرح یہ افواہیں دم توڑ گئیں کہ پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ میں 11 جنوری کی اگلی سماعت سے پہلے اسمبلی توڑ دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ کو 11 جنوری سے پہلے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہوئی ہے، تاہم اسپیکر سبطین خان اور سینیٹر کامل علی آغا کے بیانات کے مطابق پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ دیں گے۔