اہم خبریں

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز معمولی تیزی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ ایک مرتبہ پھر غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس صبح 9 بجے کے قریب محض 11.55 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔صبح دس بجے تک اس کا تسلسل بھی دیکھنے کو ملا اور ایک موقع پر 100 پوائنٹس سے بھی زائد کی بڑھوتری دیکھی گئی جو ایک موقع پر 200 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔تاہم عدالت میں جاری انتخابات کے حوالے سے سماعت اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی، جس کے باعث رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 82 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40082.37 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.2 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ 3 ہزار 40 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 10 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

متعلقہ خبریں