سان فرانسسكو(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ کی آڈیو چیٹ اور کال میں کچھ دنوں میں تبدیلیاں متوقع۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب بی ٹا انفو نے کہا کہ واٹس اپ کی آڈیو چیٹ میں بعض نئی تبدیلیاں پیش کی جارہی ہیں،ان میں جلد ٹویٹر اسپیسِس جیسی سہولیات پیش کی جائیں گی،بی ٹا ورژن میں واٹس ایپ کال کا نیا انٹرفیس پیش کیا جائے گا،کال بٹن کی جگہ لہردار لوگو پیش ہوگا،اس طرح اوپر کی آڈیو بار کو بڑھا گیا ہے، نئے انٹر فیس میں گروپ چیٹس کو بہتر بنایا جائے گیا ہے ، اس میں ٹویٹراسپیسس جیسا بنایا جارہا ہے ۔ اس طرح صارفین کو ایپ استعمال کرنے مزید آسانی آئے گی اور دیگر نئے فیچر بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔
