اہم خبریں

ساہیوال،مفت آٹے کی تقسیم نے ایک اور جان لے لی ، بھگدڑ مچنے سے بزگ خاتون جاں بحق ،19 زخمی

ساہیوال (نیوز ڈیسک) رمضان میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی ، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ بزگ خاتون جاں بحق ،19 زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ نواز شریف پارک میں ہوا، جس کیوجہ سے دھکم پیل میں خاتون نسیم اختر دم کچلی گئی ، جبکہ 19 زخمی ہوگئیں جنہیں ابتدائی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہر یوں کا احتجاج ، واقعے کو ضلعی انتظامہ کی ناقص حکمت عملی قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں