اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہزادعطا الٰہی کے اٹارنی جنرل کےعہدے سےمستعفی ہونے کے بعدمنصور عثمان اعوان نئےاٹارنی جنرل کا چارج سنبھال لیا۔خیال رہےکہ گزشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیاگیا۔صدرمملکت عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنےکےبعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی، نئے اٹارنی جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیس میں آج عدالت میں پیش ہوں گا،عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔نئےاٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےصحافیوں کےسوالوں کےجواب بھی دئیے۔صحافی نےسوال کیا کہ کیا آج الیکشن والےکیس میں پیش ہوں گے؟اٹارنی جنرل نےجواب دیا کہ ہاں،عدالت میں پیش ہوں گا۔بینچ پراعتراض اٹھانےکےسوال پرکہاکہ کیس شروع ہوجائےپھرہی دیکھیں گےکہ کیا کرنا ہے۔
