کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں انٹر بورڈ کے امتحانات میں 38 کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے ، ایک بھی طالبعلم امتحان پاس نہ کرسکا،کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں 38 کالجز کے تمام طلباء کے فیل ہونےکا بھی انکشاف ہوا ، ان میں 25 سرکاری جبکہ 13 نجی کالجز شامل ہیں ۔بد ترین کارکردگی پر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کر دئیے جبکہ مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد میں اضافہ کرنےمیں بھی ناکام رہے ۔