نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں سانتا کلازبن کر بچوں میں چاکلیٹس اور کھلونے تقسیم کرنے والے شہری کو انتہاءپسند ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ مسیحی برادری کے لوگوں کی طرف سے ملزمان کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی گئی،بھارتی اخبارکے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پیش آیا۔وڈودرا کی مکرپورا کالونی میں کچھ مسیحی گھرانے آباد ہیں اور یہ سانتا کلاز ان گھروں کے بچوں کے لیے وہاں گیا تھا۔جب سانتا کلاز ان بچوں میں اشیاءتقسیم کر رہا تھا، کچھ انتہاءپسند ہندوؤں نے اس پر اعتراض کیا اور سانتا کلاز کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔مسیحی برادری کے لوگوں کی طرف سے ملزمان کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔