کراچی(نیوزڈیسک)موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی آج رات سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا۔تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی کے موسم کے حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر، سرجانی اور گلشنِ معمار میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم سے 28 دسمبر سے بلوچستان میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ساحلی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ حب گڈانی میں بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔