کراچی( نیوز ڈیسک)شہر قائد میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ ،غریب عوام قیمتیں سن کر پریشان۔ کراچی میں کیلا 200سے 300 روپے درجن ، اچھی قسم کا سیب300 سے 400 روپے کلو میں بک رہا ہے۔ کراچی میں بھنڈی 300 روپے جبکہ ٹماٹر 250 سے 200 روپے میں فروخت ہو نے لگا،روز مرہ کی سبزیاں ادرک ،لہسن،پیاز سمیت موسمی سبزیاں بھی مہنگائی کی نظر ہو گئیں، تربوز 100 سے 130روپے کلو جبکہ چیکو کی قیمت 320روپے فی کلو بک رہا ہے ،قیمتیں کنٹرول کرنے والا نظام ہی ناکارہ ہو گیا۔















