لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ورہنما ءمسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران پاکستانیوں کو غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،عمران نیازی کے 4 سالہ دورحکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں، دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی ۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ورہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ شخصی اقتدار کیلئے باؤلا عمران پاکستانیوں کو غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ بل پر زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا،عمران حکومت کی نالائقی نے پاکستانی عوام کو قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا ہے ، عمران نیازی کو اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمھاری 4سالہ دورحکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں ، سلیکٹڈ کا جھٹکا لگا تو الیکٹڈ کی یاد آئی ۔ انہوں نے کہا کہ چیخنا ،چلانا،قلابازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئے گا، لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، اس فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کی جارہی ہے ۔
