کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 1800 روپے اور فی اونس 19 ڈالر کم ہوگئے۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی سے دو لاکھ 5 ہزار 700 روپے اور دس گرام نرخ 1543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 76 ہزار 355 روپے پر آگئے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم کو ہوکر 1978 ڈالر ہوگئے۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 58 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1997 ڈالر اور پاکستان میں 5600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔















