کراچی (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت میں پیشی سے پہلے ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس شکار ہوگئے ہیں۔ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی سے پہلے ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس شکار ہوگئے ہیں۔سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا وائرس ہوگیا، تو انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے۔عدالت میں پیش کی جانے والی درخواست کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔