اہم خبریں

کراچی سے خیبر تک آٹے کا بحران، عوام رُل گئے،قطار میں لگا شہری جان کی بازی ہارگیا

کراچی سے پشاور تک ملک بھر میں آٹے کا رونا ہے اور عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی لیکن آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی ، شہر میں چکی کے آٹے کی قیمت 155 روپے سے 160 روپے کلو برقرار ہے۔جبکہ حکومت نے مفت آٹے فراہم کرنے کا اعلان کرکے عوام کو بھکاری بنادیا ۔ مفت آٹا لینے کیلئے دھکے کھانیوالا شہری آٹا لیتے ہی جان سے گیا66 سالہ الٰہی بخش کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کمطابقبھکرکی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کےلیے آنے والا شہری انتقال کرگیا۔ نجی ٹی کے مطابق 66 سال کا الٰہی بخش صبح 6 بجے آٹےکے حصول کیلئے یوسی آفس میں موجود تھا، الٰہی بخش نے لائن میں لگ کر آٹا وصول کیا اور گرگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق الٰہی بخش کی طبعیت کی خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق واقعےکی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جس میں شہری کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں