اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔ہفتے کو (ن )لیگ کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متین میں کہا گیا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فائن آٹے کی بوری 10 ہزار تک پہنچ گئی، لاہور میں پہلے ہی روٹی 15 اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، روٹی اور نان مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے،آٹے کی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے، شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔