اہم خبریں

ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں بڑا اضافہ

کراچی (  اے بی این نیوز  )مرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 54 کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں جبکہ پاکستان کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10 ارب 14کروڑ ڈالر ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابقزرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر28 کروڑ ڈالر بڑھ کر4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ترجمان کے مطابق چین سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے۔

متعلقہ خبریں