بمبئی (نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پہلے رمضان کیلئے اللہ سے دعا مانگتے ہوئے لکھا کہ میرے اللہ تو بہتر جاتا ہے میں کچھ نہیں جانتی یہ میرا پہلا رمضان المبارک ہے اور تو اس پہلے رمضان میں میری مدد فرما۔کچھ روز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔ رواں برس کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔اب رمضان کے آغاز پر راکھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں لکھا یااللہ یہ میرے پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما۔















