اہم خبریں

جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کرنے کا کیس ، عدالت نے اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی

لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کرنے اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بڑا ریلیف مل گیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظور کر لی۔عدالت نے اسد عمرکو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو 28 مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں