اہم خبریں

سابق کپتان بسمہ معروف نے تمغہ امتیاز اپنے والدین کے نام کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے تمغۂ امتیاز اپنے والدین کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کو یومِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بسمہ معروف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ خبریں