اہم خبریں

تیونس ساحل پر تارکین وطن کیساتھ افسوسناک واقعہ ،4 کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ،33 لاپتہ

تیونیسہ(نیوز ڈیسک) تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیوں کے ڈوبنے کے وقعے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیوں کے ڈوب گئیں جس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے،تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا جبکہ 33افراد تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔واضح رہے کہ غیرقانونی تارکین وطن اٹلی جانا چاہتے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ترکی زلزلہ اور یورپ میں جاری کشیدگی کے باعث اب تک 12000 افراد تیونس کے ساحل کے ذریعے اٹلی پہنچے جبکہ یہ گزشتہ اسی مدت مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہے ۔

متعلقہ خبریں