کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں گیس لیکج دھماکا،عمارت متاثر گھر کو آگ لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کے باعث کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دھماکا جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، جس کو فائرفائٹرز نے فوری کارروائی کے بعد قابو پا لیا ۔ دوسری طرف ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے ، واضح رہے کہ کراچی میں سحری و افطاری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول کی بعد بن چکی ہے جس کی وجہ سے اب تک لاکھ افراد نقصان اُٹھا چکے ہیں۔
