اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹو یٹر اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کروا لی ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے اور اسٹار لنک اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹار لنک کا پاکستان میں رجسٹریشن کروانے کا مقصد کمپنی کے آپریشنل اخراجات کم کرنا ہے ، کمپنی کے کام کو وجہ سے پاکستان میں دور دراز علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز بھی کم خرچ میں فعال ہو سکیں گے ، کمپنی ترجمان نے کہا کہ کمپنی کے بنیادی مراحل طے ہو گئے ہیں اب اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا جائے گا۔
