اہم خبریں

الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہی ہونگے ،30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا ، یہ کسی کی بھول ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر وکیل معروف قانونی تجزیہ کار اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہونگے ،30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا ،یہ کسی کی بھول ہے ۔تفصیلات کے مطابق اعتراز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ آئین اور قانون کے اندر یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے ، صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہورہے ہیں ۔ ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھی ، فون ٹیپ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ ہمیں ججز اور سیاست دانوں کے لیے دعا کرنا چاہیے ہے۔ میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں