اہم خبریں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کویت پٹرولیم کیلئے 27 ارب روپے ضمنی گرانٹ منظور۔ای سی سی اجلاس میںکویت پٹرولیم کارپوریشن کو ڈیزل خریداری کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ روکنے کیلئے 27 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی تاہم اس اقدام سے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ حد کے اندر مجموعی اخراجات برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا پی ایس او کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں بل آف لیڈنگ کے اجرا کے30دن کے اندر نیشنل بینک میں رقم جمع کرائی جاتی ہے جو کویت پٹرولیم کارپوریشن کو کارگو کی مد میں دی جاتی ہے۔ روپے اور ڈالر کی قدر میں فرق اور زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے نقصان پورا کرنے کیلئے 27ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جاتی ہے۔اجلاس نے رمضان میں گندم کی قلت سے بچنے کیلئے گلگت، بلتستان کو مارچ اور اپریل کیلئے25ہزار میٹرک ٹن گندم جاری اور 2.9ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں