اہم خبریں

سعودی عرب: رمضان کے آخری عشرے کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب حکومت نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے حرمین شریفین کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کیلئے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ یا مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ نسک ایپلی کیشن سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔دوسری جانب مسجد نبوی انتظامیہ نے یکم رمضان سے 19 رمضان تک ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے زائرین کو رات ڈھائی بجے سے فجر کی نماز اور صبح ساڑھے 11 سےعشاء تک کے لیے پرمٹ جاری ہوں گے۔زائر خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور پھر رات 11 بجے سے دو بجے تک کے لیے جاری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں