اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہری اب ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے بعد براہ راست رویت ہلال کمیٹی کو شہادت ریکارڈ کراسکیں گے۔وزرات مذمبی امور نے اعلان کیا ہے کہ شہری ماہ رمضان کا چاند دیکھیں اور ہمیں شہادت دیں۔ وزارت مذہبی امورنے رابطہ کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نمبرز جاری کردیے۔اعلامیے کے مطابق شہری03219410041 اور 03339100619 پرچاند کی شہادت دے سکیں گے۔ رویت ہلال کمیٹی سے 03006831822 اور 0919330427 پر بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔
