اہم خبریں

توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ، فرح گوگی کا نیب کو جواب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )چئیرمین نیب طلبی کانوٹس ختم کریں نہیں توعدالت سےرجوع کیا جائے گا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی نےتوشہ خانہ کیس میں نیب کونوٹس کا جواب بھجوا دیا۔توشہ خانہ تحقیقات ، نیب نے فرح گوگی کو طلب کر رکھا ہے،فرح خان کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ،نیب سیاسی مخالفت میں نوٹسز بھجوا رہا ہے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نےجواب میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب طلبی کانوٹس ختم کریں نہیں توعدالت سےرجوع کیا جائے گا۔نیب راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےتحائف فروخت میں کردار پر فرحت شہزادی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پرارسال کیے گئے نوٹس میں 21 مارچ کے روز پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں