کراچی ( اے بی این نیوز )انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.92 روپے ہے۔ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 285.50 روپے ہے۔
