اسلام آباد (اے بی این نیوز )ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے،فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں آئین ختم کر کے ایسا گروپ مسلط کردیا گیاجس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں،عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے، عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
