اہم خبریں

سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کیخلاف منفی بیان کیس ، شیخ رشید احمد عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی ہوئے جبکہ عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر جج نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان آگیا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں، اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے 70 سے 80 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند ہیں۔سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظلم اوربربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ کارکن احتیاط برتیں ادھرادھرہو جائیں۔عدالت نے شیخ رشید کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا تھا، گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح ر ہےکہ پولیس نے شیخ رشید کو اس مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔

متعلقہ خبریں