اہم خبریں

حکومتی اتحاد یوں کے اجلاس کا اعلامیہ مضحکہ خیز ، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز کو مضحکہ خیزقراردیدیا۔گزشتہ روز پی ایم ہاؤس میں تقریباً چھ گھنٹہ جاری رہنے والے اجلاس میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اتحادیوں کے اجلاس میں مقبول صدیقی، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین سمیت خالد مگسی، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس اعلامیے کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ، ’حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے،ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے۔‘فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ ملک میں آئین ختم کرکے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئ حیثیت نہیں،عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبرپرقائم ہے۔واضح رہے کہ اتحادیوں کے اجلاس میں 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں