اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت ملک کے بیشتر علاقوں ، آزادکشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش، موسم ایک با ر پھر سرد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بشتر علاقوں میں بارش صبح چھ بجے شروع ہوئی جو مسلسل جاری رہی۔بارش کےباعث موسم سرد ، سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ۔راولپنڈی میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں تیز ہواوٗں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ، آزادکشمیر میں متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، سڑکیں بند ، آمدورفت معطل ۔عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں