راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ گی میں کبھی ملاقات نہیں کی۔نہ ہی ایسا کچھ سوچا ،ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے بعد جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، لکھ کر رکھ دیا ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔
