اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرمملکت شہادت اعوان نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 پیش کیا۔ جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی سینیٹر نے شور شرابا کیا۔