اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس اور تمام ادارے ملکر فرائض ادا کررہے ہیں،خود کش حملہ انٹیلی جنس اداروں اورا سپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے،ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، اسلام آباد میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔