اہم خبریں

آٹا اور پٹرول سستا کا اعلان شعبدہ بازی،گرفتاریاں ایوب خان کو نہ بچا سکیں13 کے ٹولے کو کیا بچائیں گی، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی آٹا مفت اور پیٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہےرمضان شروع نہیں ہوا اور20کلو آٹےکاتھیلا3100روپےکاہوگیاعظیم اداروں پرپورااعتماد ہےدفاعی اثاثوں پر کسی دباؤ میں نہیں آئیں گےسیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کونہ بچاسکی13کےٹولےکوکیابچائیں گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہےنہIMFکی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہےنہ دوست ملکوں سےمدد مل رہی ہےآج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کرواتا ہےیاملتوی کرواتا ہےیہ اسکا امتحان ہےحالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیںزمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی گرفتاریاں کرسکتاہے۔رانا ثناء اللہ کابیان جلتی پرپیٹرول کاکام کررہا ہےاورسینکڑوں بےگناہوں کوگرفتارکررہاہےحکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سےفراری ہےالیکشن ہی ملک کوخانہ جنگی انتشارسےبچاسکتا ہے90دن کےبعدنگران سیٹ اپ گھرجائےگاتولگ پتاجائےگاانتخاب سےحکومت آئےگی تو باہرسےمددملےگی ورنہ مہنگائی اورقحط مزیدہوگا

متعلقہ خبریں