لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ گورنر نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیراعلی کو موقع دیا مگر انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کے پاس اسمبلی میں اکثریت تھی تو دکھا دیتے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی تحلیل عمران خان کی ضد ہے۔پی ٹی آئی ارکان کہتے ہیں کسی کی ضد پر اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تعداد نہیں،اجلاس میں جا کر کیا کریں گے۔