لاہور(نیوزڈیسک)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے جس طرح پہلے میچز کھیلے ہیں اسی طرح فائنل بھی کھیلیں گے باقی نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سر پر حاوی نہیں کرنا کہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلا تھا اسی طرح فائنل بھی کھیلیں گے۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی یہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی اٹھائیں۔ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے جو ضروری چیزیں درکار ہوتی ہیں ان پر فوکس کرنا ہو گا۔
