اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگیا اور تیزی سے جوڈیشل کمپلیکس کی جانب بڑھنے لگا۔ان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت سیکٹر جی الیون میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔عمران خان زمان پارک براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کے ہمراہ ہے۔ان کا قافلہ موٹروے اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔ کارکنوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے۔ ان کے پاس ڈنڈے ہیں۔پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں داخل نہ ہونے پائیں۔توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس کی سات سماعتوں پر طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد پہلی بار عمران خان آج ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیف کمشنر نے خصوصی اختیارات کے تحت ایک کیس کیلیے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال ایف 8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کریں گے۔ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔















