اہم خبریں

عمران خان کی پیشی پر گرفتاری کا پلان ؟ 4 ہزارسکیورٹی اہلکار وافسران تعینات، تمام راستے سیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی طرف سے عمران خان کو اسلام آباد میں گرفتار کرنےکا پلان تیار،اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس، ایف سی اور پنجاب پولیس کے 4 ہزار جوان اور افسران جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہونے ، لاہور جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ،اسلام آباد پولیس نے کنٹینرز سے جوڈیشل کمپلیکس کو سیل کر دیا۔اسلام آباد پولیس نے اہلکاروں کو ہزاروں کی تعداد میں شیل فرائم کر دیئے،پولیس اہلکاروں کو پینٹ اور پینسل گن فراہم کر دی گئی،پولیس کو ربڑ بلٹ ،گنز فراہم کر دی گئی ۔جوڈیشل کمپلیکسکی اطراف جانے والے راستے مکمل طور پر سیل۔میڈیا کی عدالت تک رسائی ممکن نہ ہو سکی ،میڈیا کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جج صاحب نے میڈیا کے داخلے کی اجازت نہیں دی ۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کو داخلے سے روک دیا گیا پولیس کا سیشن جج کی جانب سے (مخصوص کورٹ رپورٹرز کی) داخلے کی منظوری ماننے سے انکار ، پولیس کا کہنا ہے میڈیا کے داخلے پر پابندی ہے ، پابندی کس نے لگائی؟ جوڈیشل کمپلیکس کا عملہ بھی لاعلم۔پولیس نے قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کو جوڈیشل کمپلیکس جانے سے روک دیا ۔

متعلقہ خبریں