اسلام آباد (نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کونشانہ بنارہی ہے، اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے فوٹیج بھی شیئر کی جس پر تبصرہ کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے ۔
This image will remain with me for the rest of my life. The passionate cry for freedom while dancing and pouring water on his head to dilute the effects of tear gas.
MashaAllah a nation waking up finally and demanding freedom. pic.twitter.com/FGCyKgPSKz— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
انہوں نے کہا کہ کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔















