اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا الحمد اللہ، آئی سی ٹی پولیس، ایگل سکواڈ کو سلام، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ جمعہ کو اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ادائیگی فرض میں شہید عدیل حسین، ان کے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں، بدامنی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے لواحقین کے صبر، شہید کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔