اہم خبریں

عمران خان حفاظی ضمانت میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے،تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار فورس بھی احاطہ عدالت میں موجود

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حفاظی ضمانت میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض کردیا۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں تو آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سارھے 5 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں