لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق سماعت جاری ، سابق وزیراعظم عمران خان بھی عدالت میں پہنچ گئے، عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا ٹی او آر پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ جسٹس طاروق سلیم شیخ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔پولیس نے مال روڈ پر دو بڑے کنٹینر لگا کر راستے سیل کردیے۔ مال روڈ سے زمان پارک کی جانب کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ تک بحفاظت پہنچنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔















