اہم خبریں

اٹلی کشتی حادثے کا شکارسابق ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضاسپرد خاک

اٹلی (نیوزڈیسک)کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی سابق ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ سمیت علاقہ عمائدین بھی شریک تھے جس کے بعد ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔شاہدہ رضا کی عمر 27 برس تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 140 سے زائد افراد سوار تھے۔حادثے میں 28 پاکستانیوں اور بچوں سمیت 58 تارکین جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں