اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل،اہلکار کو سر ،پیٹ سمیت دیگر اعضا پر گہرے زخم آئے۔ جمعہ کوہونیوالے اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں مکمل کرلیا گیا۔پمز اسپتال کے مطابق شہید پولیس اہلکار کو سر اور پیٹ سمیت دیگر اعضا پر زخم آئے۔
اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے نڈر جوانوں نے بڑے حملے کو ناکام بنایا۔ pic.twitter.com/Ohl9o6qSLY
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 23, 2022
شہید پولیس اہلکار کی پسلیاں اور دونوں ٹانگوں میں بھی فریکچرتھا،شہید اہلکار کی میت پولیس کے حوالے کردی گئی ہے،دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی تصویر اسلام آباد پولیس کے آفیشل پیج پر شیئر کردی،اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہا