اہم خبریں

عمران خان آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل دہشت گردوں والا کام کر رہا ہے، جیسے دہشت گرد پولیس پر حملہ کرتے ہیں، بچوں و خواتین کو ڈھال بناتے اور ان کے خون پر بلیک میلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ آئین، قانون اور عدالت سے دہشت گردوں کی طرح بھاگ رہا ہے، دہشت گرد ریاست پر حملہ آور ہے۔

متعلقہ خبریں