لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پر قائم کی گئی، زمان پارک آپریشن کی مذمت کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پرقائم کی گئی، ہم اپنے اس عزم وعہد پر پوری استقامت سے کار بند رہیں گے۔
ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے نہایت ٹھوس مؤقف اپنانے پر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (SCBAP) کا شکرگزار ہوں۔ ہم آپ کی جانب سے زمان پارک میں حکام کے ہاتھوں طاقت کے بےتحاشہ استعمال کی مذمّت کو بھی قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ pic.twitter.com/clJVWTUjxt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023