لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پولیس رانا ثناللہ اور مریم نواز کے حکم پر زمان پارک آپریشن کررہی ہے، لیکن عمران خان کو گرفتار کرانا ان کی حسرت ہی رہے گی۔تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے ملاقات کی۔پرویزالہی نے کہا کہ مریم نواز ہر صورت عمران خان کو گرفتار کرانا چاہتی ہیں لیکن یہ ان کی حسرت ہی رہے گی، نواز شریف کو لیڈر کہنے والے پہلے اس بھگوڑے کو وطن واپس لائیں، بیماری کا بہانا کر کے فرار ہہونے والا لیڈر کیسے ہو سکتا ہے، ملک بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے، امریکا سے بھی بغیر الیکشن مدد گھٹائی میں پڑ گئی ہے، آئی ایم ایف کے معاملے میں امریکا کوئی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔
